صحیح البخاری کتاب: توحید کا بیان

 

Hadees islamic

صحیح البخاری

کتاب: توحید کا بیان

باب: اللہ تعالیٰ کا قول کہ میں ہی روزی دینے والا ہوں اور بہت بڑی قوت والا ہوں۔

حدیث نمبر: 7378


ترجمہ:

 عبدان، ابوحمزہ، اعمش، سعید بن جبیر، ابوعبدالرحمن سلمی، حضرت ابوموسیٰ اشعری سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ کوئی شخص تکلیف دہ بات سن کر اللہ سے زیادہ صبر کرنے والا نہیں ہے، کہ لوگ اس کے لئے اولاد کا دعوی کرتے ہیں پھر وہ ان کو عافیت دیتا ہے اور رزق عطا کرتا ہے۔ 


صحیح البخاری

کتاب: توحید کا بیان

باب: اللہ تعالیٰ کا قول کہ وہ غیب کا جاننے والا ہے پس اپنے غیب پر کسی کو مطلع نہیں کرتا۔ اور آیت کہ اللہ ہی کے پاس قیامت کا علم ہے نیز اسے اپنے علم سے نازل کیا اور نیز جو کچھ عورت اٹھاتی ہے اور وہ بچہ اسی کے علم سے جنتی ہے اسی کی طرف قیامت کا علم پھرتا ہے یحیی نے کہا کہ علم سے اعتبار سے ہر چیز پر ظاہر ہے اور ہر چیز پر علم کے اعتبار سے باطن ہے

حدیث نمبر: 7379


ترجمہ:

 خالد بن مخلد، سلیمان بن بلال، عبداللہ بن دینار، حضرت ابن عمر نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا کہ غیب کی کنجیاں پانچ ہیں جن کو اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا کہ عورت کے رحم میں کیا ہے، اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا کہ کل کیا ہونے والا ہے اور نہ اللہ کے سوا کوئی جانتا ہے کہ بارش کب ہوگی اور نہ سوائے اللہ کے کسی کو علم ہے کہ وہ کس زمین میں مرے گا اور نہ اللہ کے سوا کوئی جانتا ہے کہ قیامت کب آئے گی۔ 

Comments

Popular posts from this blog