صحیح البخاری کتاب: توحید کا بیان
![]() |
صحیح البخاری
کتاب: توحید کا بیان
باب: اللہ تعالیٰ کا قول کہ اے پیغمبر آپ کہ صحیح البخاری کتاب: توحید کا بیان کہ دیجئے کہ اللہ کے نام رحمن کے نام سے جس نام سے بھی پکارو اس کے اچھے اچھے نام ہیں۔
حدیث نمبر: 7376
ترجمہ:
محمد بن سلام، ابومعاویہ، اعمش، زید بن وہب وابی ظبیان، حضرت جریر بن عبداللہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم
نہیں کرتا جو لوگوں پر رحم نہ کرے۔
صحیح البخاری
کتاب: توحید کا بیان
باب: اللہ تعالیٰ کا قول کہ اے پیغمبر آپ کہہ دیجئے کہ اللہ کے نام رحمن کے نام سے جس نام سے بھی پکارو اس کے اچھے اچھے نام ہیں۔
حدیث نمبر: 7377
ترجمہ:
ابوالنعمان، حماد بن زید، عاصم، احول، ابوعثمان نہدی، حضرت اسامہ بن زید سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ہم نبی ﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ اتنے میں آپ کی صاحبزادی کا قاصد آپ کے بلانے کو آیا کہ ان کا بیٹا مرنے کے قریب ہے، نبی ﷺ نے فرمایا کہ جا کر اس کو خبر کر دے کہ اللہ کی چیز تھی اس نے لے لی اور اسی کی ہے، جو اس نے دی اور اللہ کے نزدیک ہر چیز کی مدت مقرر ہے، اس لئے اس کو کہہ دے کہ صبر کرے اور اس کو کار ثواب خیال کرے۔ آپ کی صاحبزادی نے دوبارہ قاصد بھیجا کہ جا کر کہو کہ انہوں نے قسم دے کر کہا ہے کہ آپ تشریف لائیں، آپ کھڑے ہوئے اور آپ کے ساتھ سعد بن عبادہ، معاذ بن جبل بھی کھڑے ہوئے، (وہاں پہنچے) تو بچہ آپ کی گود میں دے دیا گیا اس وقت اس کی سانس اکھڑ رہی تھی، جیسا پرانی مشک کا حال ہوتا ہے، آپ کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے، سعد نے عرض کیا یا رسول اللہ یہ کیا، آپ نے فرمایا کہ یہ مہربانی ہے جو اللہ اپنے بندوں کے دلوں میں ڈال دیتا ہے اور اللہ صرف انہیں بندوں پر مہربانی کرتا ہے جو دوسروں پر مہربانی کرتے ہیں۔
Comments
Post a Comment