سات سو سال بعد (عمران خان نیازی تاریخ کے آئینےPART 5

JASARAT ABBASI--KUND BATTAL--ABBOTTABAD وہ موٴرخین جنہوں نے ہیبت خان نیازی کو فاتح کشمیر بنانے کی بھونڈی کوشش کی وہ بھول گئے کہ 1543ءء میں ملتان فتح ہوا اور1544ءء تک ہیبت خان نیازی شمالی سندھ کے بلوچوں سے نبردآزما رہا۔ وہ پنجاب کی حکمرانی کے دوران صرف ایک بار اپنے صوبے سے باہر نکلا اور رائے سین کے قلعے کے محاصرے میں شریک ہوا۔فتح خان جٹ کی طرح شیرشاہ نے پورن مل سے بھی امن کا معاہدہ کیا اور بے ہتھیارے پورن مل کو سارے خاندان سمیت ہیبت خان نیازی کے ہاتھوں قتل کروایا دیا۔ دوسری بار وہ اسلام شاہ کے خلاف آیا اور1548ءء میں کشمیری راجپوتوں کے ہاتھوں قتل ہوگیا۔ چک تاریخ پر نظر ڈالیں پہلا چک سلطان غازی چک 1554ءء میں برسر اقتدار ہوا اور1563ءء تک حکمران رہا۔یہ وہ زمانہ ہے جب ہیبت خان پنجاب میں اپنی گرفت مضبوط کر رہا تھا اور پے در پے بلوچوں کی سرکشی سے نبردآزما تھا۔ (جاری ہے) یہ کہنا قطعی غلط ہے کہ ہیبت خان نے چکوں کو اقتدار دلانے میں کوئی کوشش یا سازش کی۔ امیر عبداللہ روکڑی اور ڈاکٹر لیاقت نیازی کی کتاب تاریخ میانوالی اور محمد اقبال خان تاجہ خیل نیازی کی تاریخ نیازئی کے علاوہ گزٹ آ...